6 جون، 2011، 1:07 PM

پاکستان

جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں میں 18 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں میں 18 افراد ہلاک

مہر نیوز- 6جون 2011ء: پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں امریکہ کے تین جاسوس طیاروں کے حملے میں سات غیر ملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میںامریکہ کے  تین جاسوس طیاروں کے حملے میں سات غیر ملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا کے قریب تحصیل ِبِرمل کے پہاڑی علاقے میں قائم شدت پسندوں کے ایک مکان اور ایک مدرسہ کو جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ پہلا حملہ رات دو بجے مانڑاں کے علاقے میں کیا گیا جس میں ایک مکان پر دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسرا حملہ وچہ دانہ کے علاقے میں صبح 6 بجے کیا گیا۔ یہاں ایک مدرسہ کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔بعد میں تباہ ہونے والے مکان اور مدرسہ کے ملبے سے مزید 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔جن کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی،ذرائع کے مطا بق ہلاک ہونے والوں میں7غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی کو بھی قریب نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیںآج مجموعی طو پر امریکہ کے تین ڈرون حملوں میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے معروف دہشت گرد الیاس کشمیری اپنے 9 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگئے تھے ذرائع کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک امریکی ڈرون حملوں میں 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News ID 1328676

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha